نواز شریف کاملکی سیاست میں مکمل طور پرمتحرک ہونے کافیصلہ

25 جون ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نےملکی سیاست میں مکمل طور پر طور پر متحرک اور فعال ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ان سے گزشتہ روز لاہور میں پارٹی رہنماؤں رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر نے ملاقاتیں بھی کیں ،ذرائع کےمطابق نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں سےملاقات 2گھنٹے سے زائد تک جاری رہی ملاقات میں دیگر پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے ملاقات اور ان کے ناموں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ،ملاقات میں نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔