قومی تعلیمی ایمر جنسی،وزیر اعظم نے ٹاسک فورس تشکیل دیدی

25 جون ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نےقومی تعلیمی ایمر جنسی متعلق ایشوز کو حل کرنے کیلئےایجوکیشن ٹاسک فورس تشکیل دے دی جس کے چیئرمین خود وزیراعظم ہوں گے۔ 19 رکنی ٹاسک فورس میں وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت ، وفاقی وزیر برائے انفار میشن ٹیکنا لوجی وٹیلی کام ‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شامل جبکہ وفاقی سیکرٹری ایجوکیشن ٹاسک فورس کے کنوینر ہوں گے ۔ صوبائی وز رائے تعلیم اور سیکریٹریز بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے۔ ورلڈ بنک کے کنٹری ہیڈ شریک کنوینر ہوں گے۔