اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ آج اہم فیصلے کرے گی۔ کابینہ کا گیارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیا جائیگا ,بجلی کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کی سمری کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کا فیصلہ توثیق کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا جو بیس جون کو کیاگیا۔ کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں نے ڈسکوز بورڈ تحلیل کرنے کی منظوری تھی۔ کابینہ کمیٹی کےفیصلے کی کابینہ سےتوثیق کےبعد بورڈزتحلیل کرنےکا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ کل11میں سے 9سرکاری بجلی کمپنیز کے نئے بورڈز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ وفاقی وزیرپاورکی سربراہی میں بورڈ نامینیشنز کمیٹی کی سفارش پر کابینہ کمیٹی نے منظوری دی تھی۔لیسکو،فیسکو،میپکو، گیپکواور آئیسکو کےنئے بورڈز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیسکو،کیسکو،ٹیسکو اورہیزکوکے بھی نئے بورڈز تشکیل دیئےجائیں گے۔
ریاض روس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ بڑی علاقائی جنگ کے دہانے پر ہے جسے روکنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل...
ماسکوروسی فضائیہ نے برائنسک خطے میں یوکرین کے59ڈرونز تبا ہ کر دیئے۔ برائنسک کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے...
نئی دہلی بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، اتراکھنڈ میں مسلمان گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ضلع...
لاہور بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ کراچی کی ملیر جیل میں بھارتی ماہی گیر کی موت ہوگئی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے...
لندن برطانوی حکومت کے امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ منصوبے کے ذریعہ اس کی بنیادی کمپنی کے حصول پر...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
کوئٹہ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے ہمارے قومی اثاثے ہیں اور آج صوبے کے قدیم...
اقوام متحدہاقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا ہے کہ چین افریقی یونین کی زیر قیادت امن...