کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منشیات کے تدارک اور عادی افراد کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام قائم منشیات سے متاثرہ افراد کی بحالی کے مراکز فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کمیٹی کو سات روز میں جامع تجاویز مرتب کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ نشے کی لت میں مبتلا خواتین کے علاج کے لیے بھی علیحدہ سے بحالی مراکز قائم کیے جائیں اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نشے کے عادی افراد کی بحالی کے لئے 25 سو لوگوں کی استعداد کار کا رہائشی مرکز اور بحالی کے اقدامات بھی تجویز کئے جائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ منشیات کا زہر معاشرے میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلاحی اداروں کی معاونت سے مزید بحالی مراکز قائم کریں گے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے ساتھ ساتھ معاشرے سے منشیات فروشوں کا قلع قمع بھی ضروری ہے تاکہ نوجوانوں میں بڑھنے والی اس تباہ کن لت پر مکمل قابو پایا جا سکے اور ہم اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا سکیں۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی ، پارلیمانی سیکرٹری سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی محمد خان لہڑی ، سکیرٹری سوشل ویلفیئر عبدالرحمن بزدار ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ، کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان برگیڈیر عدنان دانش خان، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید ظفر علی بخاری، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر شبیر احمد بادینی اور کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ریاض روس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ بڑی علاقائی جنگ کے دہانے پر ہے جسے روکنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل...
ماسکوروسی فضائیہ نے برائنسک خطے میں یوکرین کے59ڈرونز تبا ہ کر دیئے۔ برائنسک کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے...
نئی دہلی بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، اتراکھنڈ میں مسلمان گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ضلع...
لاہور بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ کراچی کی ملیر جیل میں بھارتی ماہی گیر کی موت ہوگئی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے...
لندن برطانوی حکومت کے امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ منصوبے کے ذریعہ اس کی بنیادی کمپنی کے حصول پر...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
کوئٹہ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے ہمارے قومی اثاثے ہیں اور آج صوبے کے قدیم...
اقوام متحدہاقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا ہے کہ چین افریقی یونین کی زیر قیادت امن...