اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت نے اوگرا کی جانب سے آئندہ بجٹ سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کے فیصلے کی موجودگی میں یکم جولائی 2024 سے گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے بجائے اس نے آئی ایم ایف کے حکم کے مطابق بلکہ اس نے کیپٹیو پاور پلانٹس (سی پی پیز) کے لیے گیس کی قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 250 روپے تک بڑھاکر فی ایم ایم بی ٹی یو کی موجودہ قیمت 2750 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت یکم جولائی 2024 سے کیپٹیو پاور پلانٹس کی گیس کی قیمتوں میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرے گی اور 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا بقیہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے لاگو کیا جائے گا۔ وزارت توانائی کے سینئر حکام نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے سی پی پیز کے علاوہ دیگر تمام کیٹیگریز کے لیے گیس کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح حکومت کو اگلے مالی سال کے لیے مطلوبہ محصولات کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد 110-115 ارب روپے اضافی محصول کے طور پر متوقع ہے۔ اضافی آمدنی موجودہ گردشی قرضوں کو ختم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی جو بڑھ کر 2900 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ پچھلے سالوں کا خسارہ بڑھ کر 1500 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ریاض روس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ بڑی علاقائی جنگ کے دہانے پر ہے جسے روکنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل...
ماسکوروسی فضائیہ نے برائنسک خطے میں یوکرین کے59ڈرونز تبا ہ کر دیئے۔ برائنسک کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے...
نئی دہلی بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، اتراکھنڈ میں مسلمان گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ضلع...
لاہور بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ کراچی کی ملیر جیل میں بھارتی ماہی گیر کی موت ہوگئی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے...
لندن برطانوی حکومت کے امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ منصوبے کے ذریعہ اس کی بنیادی کمپنی کے حصول پر...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
کوئٹہ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے ہمارے قومی اثاثے ہیں اور آج صوبے کے قدیم...
اقوام متحدہاقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا ہے کہ چین افریقی یونین کی زیر قیادت امن...