عمران کانااہلی کیخلاف زیرالتوا درخواست پر جلد سماعت کیلئے عدالت سے رجوع

25 جون ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی) بانی پی ٹی آئی نے نااہلی کیخلاف زیر التوا درخواست پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے نااہلی کیخلاف زیر التوا درخواست پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی۔ پی ٹی آئی کے و کیل علی ظفر نے جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ، جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ ہے، ان کو نااہل کرنے کے بعدپارٹی سربراہ سے ہٹانے کی کارروائی جاری ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کہ الیکشن کمیشن احکامات کے خلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات زیر التواہیں، سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی وجہ سے ہائیکورٹس میں کاروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی۔