کراچی(نمائندہ جنگ) کپتان روہت شرما کے لاٹھی چارج اور بولرز کی عمدہ کارکردگی نے بھارت کو ٹی 20ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچادیا۔ آسٹریلیا کی لاسٹ فور تک رسائی کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف افغانستان آخری میچ جیت کرسیمی فائنل کھیلنے کی نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے ۔ بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے ہراکر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔ بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور5 وکٹ پر 205 رنز بنایا ۔ بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا، ویرات کوہلی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما نے 41 گیندوں پر 8 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آسٹریلوی بولرز کا بھرکس نکال دیا ۔ وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ گروپ ون سے دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ منگل کو افغانستان اور بنگلہ دیش میچ کے بعد ہوگا۔ تینوں ٹیموں کے چانس موجود ہے۔ اس وقت آسٹریلیا کا رن ریٹ زیادہ ہے۔ بنگلہ دیش 62 یا زائد رنز سے جیت کر کوالی فائی کرسکتا ہے۔ بھارت نے ٹورنامنٹ میں مسلسل ساتویں جیت حاصل کی۔ پیر کوسینٹ لوشیا میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے سات وکٹ پر 181رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ نے43 گیندوں پر76 رنز بنائے جس میں چار چھکے اور 9 چوکے مارے۔ بمرا نے دوسرے اسپیل میں ہیڈ کو آؤٹ کرکے میچ پلٹ دیا۔ کپتان مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ کی81 رنز کی شراکت سے آسٹریلیا کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی۔ مچل مارش نے دو چھکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 37رنز بنائے۔ گلین میکسویل 19اوراسٹونس دو رنز بناکر اوپر تلے آؤٹ ہوگئے۔ آخری چار اوورز میں جیت کیلئے 58 رنز درکار تھے۔ میتھیو ویڈ ایک رن بناسکے۔ ارشدیپ سنگھ نے37رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔رشبھ پنت 15، سوریا کمار یادیو 31 اور شیوم دوبے 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ہاردک پانڈیا 27اور جڈیجا 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ مارکس اسٹوئنس اور مچل اسٹارک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ریاض روس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ بڑی علاقائی جنگ کے دہانے پر ہے جسے روکنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل...
ماسکوروسی فضائیہ نے برائنسک خطے میں یوکرین کے59ڈرونز تبا ہ کر دیئے۔ برائنسک کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے...
نئی دہلی بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، اتراکھنڈ میں مسلمان گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ضلع...
لاہور بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ کراچی کی ملیر جیل میں بھارتی ماہی گیر کی موت ہوگئی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے...
لندن برطانوی حکومت کے امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ منصوبے کے ذریعہ اس کی بنیادی کمپنی کے حصول پر...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
کوئٹہ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے ہمارے قومی اثاثے ہیں اور آج صوبے کے قدیم...
اقوام متحدہاقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا ہے کہ چین افریقی یونین کی زیر قیادت امن...