لاپتا سابق فوجی اہلکار کا جاسوسی کے الزام میں ملٹری کی حراست میں ہونیکا انکشاف

25 جون ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے لاپتا سابق فوجی اہلکار خورشید احمد کا جاسوسی کے الزام میں ملٹری کی حراست ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ چلیں بندے کا پتا تو چل گیا، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت دی کہ آپ قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے لاپتا شہری خورشید احمد کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔دوران سماعت وزارت دفاع کے ڈائریکٹر لیگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مقف اپنایا کہ خواجہ خورشید ملٹری کی حراست میں ہیں، وہ جاسوسی کے الزام میں ملٹری کی حراست میں ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا خواجہ خورشید احمد ملٹری سے ریٹائرڈ ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے جواب دیا کہ جی وہ ملٹری سے ریٹائرڈ ہیں۔