انٹر بینک میں ڈالر 10؍پیسے مہنگا

25 جون ، 2024

کراچی ( نمائندہ جنگ) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں 3 پیسے تک کم ہو گئی، یورو کی قیمت میں 16پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 9پیسے تک کا اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 10 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 278.40 روپے سے بڑھ کر278.50 روپے اور قیمت فروخت 278.60 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے ہو گئی۔