رواںسال حج کے دوران ایک ہزار 301 اموات ہوئیں،سعودی وزیر صحت

25 جون ، 2024

ریاض (شاہدنعیم) سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ حج2024میں ایک ہزار301 اموات ہوئی ہیں۔ ان میں83فیصد وہ افراد شامل ہیں جو بغیر پرمٹ کے حج کررہے تھے۔بغیر پرمٹ حج کرنے والے افراد نے صحت کے حوالے سے ہدایات پرعمل نہیں کیا۔ شدید گرمی میں کسی شیلٹر اور آرام کے بغیر طویل فاصلہ طے کیا۔مرنے والوں میں معمر افراد کے علاوہ دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد شامل تھے۔ عرب میڈیا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے حج میں ہونے والی اموات کے اسباب کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔انہوں نے بتایاکہ بہت سے مرنے والو ں کے پاس کوئی شناحتی دستاویز نہیں تھی۔ ان کی شناحت، اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور تدفین کے لیے وقت درکار تھا۔