واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج کے اعلی عہدے دار نے خبردار کیا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کا کوئی بھی حملہ تنازع کو وسیع تر بنانے کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ایران اور اس کے مسلح حلیف عناصر کی مداخلت سامنے آ سکتی ہے بالخصوص جب کہ حزب اللہ تنظیم کو خطرے کا سامنا ہو۔تفصیل کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس بران نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔جنرل بران کے مطابق جامع صلاحیتوں اور راکٹوں کی تعداد کے اعتبار سے لبنانی حزب اللہ فلسطینی تنظیم حماس سے زیادہ قدرت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایران کو حزب اللہ کے لیے زیادہ بڑی سپورٹ پیش کرنے کی جانب مائل ہوتا دیکھ رہا ہوں۔امریکی جنرل نے واضح کیا کہ حزب اللہ کے حملوں کے مقابل اسرائیل کا دفاع کرنے کی امریکی صلاحیت محدود ہو سکتی ہے۔ ہماری افواج کی موجودگی کی جگہ اور لبنان اور اسرائیل کے درمیان فاصلہ کم ہونے کے باعث ہمارے لیے مشکل ہے کہ ہم اسرائیل کی اسی طرح مدد کر سکیں جس طرح اپریل میں اسرائیل پر ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کو روکنے کے وقت معاونت کی تھی۔
برسلز یورپی یونین میں اسرائیل سے دوطرفہ معاہدے ختم کرنے پر غور شروع ہوگیا۔یورپی میڈیا کے مطابق اسپین،...
کراچی بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے صدر ملی کارجن کھڑکے نے۔ گزشتہ روز نہایت متنازع بیان دیتے ہوئے وزیر...
کوئٹہبلوچستان حکومت نے تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور جدیدیت کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوبے میں پہلی...
کوئٹہگورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ، اظہار رائے کی...
کراچی ایران اور پوپ تنازع، بیشتر امریکیوں نے ٹرمپ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھادیا ، صرف 26فیصد نے متوازن مزاج...
کراچی تاریخی تبدیلی،جاپان نے مہلک ہتھیاروں کی برآمد پر پابندی ختم کردی۔ جاپان پہلی بار مہلک ہتھیار فروخت...
کراچی صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورتحال،...
مری ،اسلام آباد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی میدان ہو یا دفاع‘ ہم نے بہترین...