کراچی(نیوز ڈیسک)محصور پٹی کی وزارت صحت نے گزشتہ روز بتایا کہ غزہ شہر میں ایک طبی کلینک پر اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کی ایمبولینس اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر شہیدہوگئے، جب کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملے میں حماس کا ایک سینئر مسلح کمانڈر مارا گیا۔رفح میں اسرائیلی افواج کی مغربی اور شمالی علاقوں میں پیش قدمی جاری ہے ،مقامی افراد نے شدید جنگ میں شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ ہانی الجعفراوی کی شہادت کے ساتھ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والے طبی عملے کی تعداد 500 ہو گئی ہے، اب تک کم از کم 300 دیگر افراد اسرائیل کی حراست میں ہیں۔ اسرائیلی فوج نےایک بیان میں کہا کہ حملے میں محمد صلاح کو نشانہ بنایا گیا، جو اس کے بقول حماس کےلیے ہتھیار تیار کرنے کا ذمہ دار تھا۔غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو آٹھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے، تاہم امریکہ کی حمایت یافتہ بین الاقوامی ثالثی اب تک جنگ بندی کا معاہدہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاہدے سے جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، جب کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے خاتمے تک لڑائی میں صرف عارضی وقفے پر اتفاق کرے گا۔رفح میں اسرائیلی افواج ،جنہوں نے شہر کے مشرقی، جنوبی اور وسطی حصوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا، نے مغربی اور شمالی علاقوں میں اپنے پیش قدمی جاری رکھی۔مقامی افراد نے وہاں شدید لڑائی کے بارے میں بتایا۔رفح میں تل السلطان کی صورت حال بدستور خطرناک ہے۔ ڈرون اور اسرائیلی اسنائپرز ان لوگوں کونشانہ بنارہے ہیں جواپنے گھروں کوجانے کی کوشش کرتے ہیں۔گلیوں اور سڑکوں پر عام شہریوں کی لاشیں پڑی ہیں اور بڑی تعداد میں گھروں کو تباہ کردیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ فورسز نے رفح میں انٹیلی جنس کی بنیاد پرجاری ٹارگٹڈ آپریشنزمیں ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں کو تلاش کیا اور عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔شمالی غزہ میں رہائشیوں کا کہنا تھا کہ ٹینک غزہ شہر کے مضافاتی علاقے زیتون میں دوبارہ داخل ہوگئے اور وہاں کے کئی علاقوں پر گولہ باری کر رہے ہیں۔مئی کے اوائل سےجنگ رفح پر مرکوز ہے جہاں انکلیو کی 23 لاکھ آبادی میں سے نصف دوسرے علاقوں سے بھاگ کر پناہ گزین تھے۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، اسرائیلی حملے میں تقریباً 37,600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور غزہ کو کھنڈرات میںبدل دیا ہے۔
ریاض روس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ بڑی علاقائی جنگ کے دہانے پر ہے جسے روکنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل...
ماسکوروسی فضائیہ نے برائنسک خطے میں یوکرین کے59ڈرونز تبا ہ کر دیئے۔ برائنسک کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے...
نئی دہلی بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، اتراکھنڈ میں مسلمان گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ضلع...
لاہور بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ کراچی کی ملیر جیل میں بھارتی ماہی گیر کی موت ہوگئی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے...
لندن برطانوی حکومت کے امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ منصوبے کے ذریعہ اس کی بنیادی کمپنی کے حصول پر...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
کوئٹہ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے ہمارے قومی اثاثے ہیں اور آج صوبے کے قدیم...
اقوام متحدہاقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا ہے کہ چین افریقی یونین کی زیر قیادت امن...