حماس کیخلاف شدید لڑائی جلد ختم ،لیکن جنگ جاری رہیگی، اسرائیلی وزیراعظم

25 جون ، 2024

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف جنگ شدید لڑائی ختم ہونے والی ہے لیکن یہ جنگ غزہ پر حماس کے کنٹرول کے خاتمے تک جاری رہے گی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی میڈیا 14 کو دیے گئے انٹریو میں بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں شدید لڑائی جلد ختم ہونے والی ہے، جس کے بعد اسرائیل لبنان کے شمالی سرحد پر مزید فوجی نفری تعینات کرسکے گا، جہاں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں شدت آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے شدید مرحلے کے خاتمے کے بعد ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم اپنی افواج کو شمالی سرحد پر بھیج دیں، اور بنیادی طور پر دو وجوہات کی وجہ سے ہم ایسا ضرور کریں گے، پہلا یہ کہ ہمیں اپنا دفاع کے لیے یہ کرنا پڑے گا اور دوسرا ہمیں یرغمالی شہریوں کو بھی گھر واپس لانا ہے۔