ایران کا بحرین کیساتھ تعلقات کی بحالی پر مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق

25 جون ، 2024

تہران (اے ایف پی) ایرانی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بتایا کہ ایران اور بحرین نے تقریباً آٹھ سال سے منقطع سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کے بارے میں مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ خلیجی ریاست بحرین نے 2016 میں ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیےتھے۔ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے اتوار کو تہران میں ایشیائی تعاون ڈائیلاگ سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے بحرینی ہم منصب عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔