مکہ مکرمہ میں حجاج کی اموات، سینیگال نے انسداد کوویڈ کنٹرول سخت کر دیا

25 جون ، 2024

ڈاکار (اے ایف پی) سینیگال نے گزشتہ روز کہا کہ اس نے رضاکارانہ کوویڈ 19 اسکریننگ ٹیسٹ نافذ کیے ہیں اور ڈاکار کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واپس آنے والے حجاج پر ماسک پہننے کی پابندی عائد کردی ہے، خدشہ ہے کہ کچھ حجاج کرام کی موت کا تعلق وائرس سے ہے۔وزیر صحت ابراہیم سائی نے کہا کہ ڈاکار کو شبہ ہے کہ سعودی اعداد و شمار کے مطابق تقریباً13سو حجاج کی اموات میں سے چند کووڈ19 جیسی سانس کی بیماری کی وجہ سے ہوئیں۔خیال رہے کہ پانچ سینیگال کے 5 حجاج کا انتقال ہوا ہے۔ابراہیم سائی نے شدید گرمی کے دوران حج کے دوران ہونے والی اموات کے بارے میں کہا کہ ابتدائی طور پر ہم نےخیال کیاکہ یہ گرمی کی لہروں کی وجہ سے ہوئیں کیونکہ درجہ حرارت بہت زیادہ ہے، لیکن ہم نے محسوس کیا کہ موت کے معاملات میں سانس کا سنڈروم ہے۔