پاکستان کسی منی بجٹ کامتحمل نہیں ہوسکتا:ریسرچ فورم

29 نومبر ، 2021

لاہور( این این آئی)پرو فیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہا ہے کہ پاکستان موجودہ حالات میںکسی منی بجٹ کامتحمل نہیںہو سکتا،ٹیکس اہداف درآمدات کے ذریعے پورے کیے جارہے ہیں ،350 ارب سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرہونے سے مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا اور ٹیکسوں کا تمام بوجھ عام آدمی کو برداشت کرنا پڑے گا۔ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر 5829 ارب کا ٹیکس ہدف 6150 ارب کررہی ہے جو کہ مشکلات پیدا کرے گا۔ایف بی آر موجودہ ٹیکس دہندگان کی گردن پر تلوار رکھ کر بھی یہ ہدف پورا نہیںکر سکتی۔ ٹیکس چھوٹ واپس لینے کے نام پر عوام اورکاروباری طبقات پر مزید ٹیکسیوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے بلکہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایسی معاشیاںپالیسیاں ترتیب دی جائیںجس سے معیشت کی سانسیں بحال ہو سکیں۔