لندن (پی اے) این ایچ ایس رہنما 50سال سے کم عمر کی خواتین سے سروائیکل اسکریننگ کے لئے جانے کی تاکید کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 50سال سے کم عمر خواتین میں سے ایک تہائی اپنا دعوت نامہ قبول نہیں کرتیں۔ پچھلے سال دسمبر تک 25سے 49سال کی عمر کی 11ملین اہل خواتین میں سے صرف 65.8فیصد نے اپنا دعوت نامہ قبول کیا اور وقت پر ان کی اسکریننگ کی گئی جو کہ50 سے 64سال کی عمر کے 74.1فیصد سے کم ہے۔ پچھلے سال این ایچ ایس کی سربراہ امانڈا پریچرڈ نے ملک سے 2040تک سروائیکل کینسر کا صفایا کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور سروائیکل اسکریننگ میں ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) ویکسین دینے کے امتزاج کا مطلب یہ ہے کہ بیماری ختم ہونے کے راستے پر ہے۔ ایچ پی وی وائرسز کے ایک گروپ سے مراد ہے جو جنسی رابطے کے ذریعے منتقل ہو سکتا ہے اور کوئی علامات پیدا نہیں کرتا۔ ایچ پی وی کی تقریباً 13ہائی رسک اقسام 99.7فیصدسروائیکل کینسر کا سبب بنتی ہیں۔ ایچ پی وی ویکسین لڑکوں اور لڑکیوں کو اس وقت دی جاتی ہے جب وہ 12سے 13سال کے ہوتے ہیں اور ان لوگوں کو بھی دی جاتی ہے، جنہیں ایچ پی وی سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ پچھلے ستمبر سے بچوں کو جب پہلے دی گئی دو خوراکوں کے بجائے، جب وہ سال 8میں ہوتے ہیں تو انہیں ایک ہی خوراک مل رہی ہے۔ این ایچ ایس تمام خواتین پر زور دے رہا ہے کہ وہ سروائیکل اسکریننگ میں شرکت کریں، چاہے انہیں ویکسین لگائی جا چکی ہو کیونکہ ویکسین تمام قسم کے ایچ پی وی سے حفاظت نہیں کرتی، اس لئے سروائیکل کینسر ہونے کا ابھی بھی امکان ہے۔ سٹیو رسل چیف ڈیلیوری آفیسر اور نیشنل ڈائریکٹر برائے ویکسینیشن اینڈ اسکریننگ برائے این ایچ ایس انگلینڈ نے کہا کہ ہم نے اگلی دو دہائیوں کے اندر سروائیکل کینسر کو ختم کرنے کا ایک پرجوش ہدف مقرر کیا ہے، ہم دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہیں، جنہوں نے اس کا عزم کیا ہے اور ہم اپوائنٹمنٹس کو ہر ممکن حد تک آسان بنا کر اور تمام اہل خواتین کو دعوت نامے اور یاددہانی بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھ کر اپنے عزائم کو حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن اس کو حقیقت بنانے کے لئے ہمیں مدعو کئے جانے پر مزید خواتین کو اپنی سروائیکل اسکریننگ اپائنٹمنٹ کیلئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ نے پہلے اپنی اپائنٹمنٹ چھوڑ دی تھی، اپنے جی پی پریکٹس سے رابطہ کرنے سے پہلے کسی اور دعوت کا انتظار نہ کریں، آپ ابھی بھی بک کر سکتے ہیں اور یہ آپ کی جان بچا سکتا ہے۔ خواتین کو ان کی عمر کے لحاظ سے ہر تین سے پانچ سال بعد این ایچ ایس کی طرف سے اسکریننگ کے لئے مدعو کیا جاتا ہے۔
پیرس فرانس کے شمالی ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ساحلی نگرانوں نے کشتی...