واشنگٹن( نیوز ڈیسک)بوئنگ 737میکس کے دو مسافر جہازوں کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے جہاز بنانے والی کمپنی سے 25ارب ڈالر معاوضے کا مطالبہ کردیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لواحقین کے وکیل پائل کیسل نے کہا کہ لواحقین کی جانب سے مانگی گئی رقم بالکل مناسب ہے، امریکی حکومت جہاز بنانے والی کمپنی کے سربراہان کے خلاف تحقیقات کرے جو حادثے کے وقت کمپنی کے امور کے ذمہ دار تھے۔ دوسری جانب بوئنگ کمپنی کے سی ای او ڈیو کولھون نے امریکی کانگریس (سینیٹ) میں پیش ہوکر جہاز حادثوں پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کہ ہماری کمپنی سے غلطیاں ہوئی ہیں اور ہم نے ان سے سیکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2018اور 2019میں بوئنگ 737میکس کے 2مسافر طیارے حادثے کا شکار ہوگئے تھے جن میں بہت مماثلت پائی جاتی تھی اور دونوں حادثے ناقص کنٹرول سسٹم ہونے کی وجہ سے پیش آئے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق ایک بوئنگ 737میکس مسافر جہاز نے سال 2018میں انڈونیشیا سے پرواز بھری اور چند منٹ بعد ہی سمندر میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں تمام 189مسافر ہلاک ہوئے تھے جب کہ دوسرا حادثہ سال 2019میں پیش آیا اور ایک ایتھوپین ائیر لائن کا بوئنگ 737میکس جہاز ٹیک آف کے 6منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں بھی تمام157مسافر ہلاک ہوئے تھے۔ جہاز حادثے میں جان سے جانے والے 346افراد کے لواحقین نے جہاز بنانے والی کمپنی سے مجموعی طور پر 24.8ارب ڈالر کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...