نیوکاسل (پ ر) سابق سیکرٹری جنرل کشمیر تحریک انصاف نارتھ زون اور ممتاز کشمیری رہنما ڈاکٹر پروفیسر محمود چوہدری نے نومنتخب چیئرمین مجلس عاملہ انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان برطانیہ آصف قریشی کے اعزاز میں نیوکاسل کے مقامی ہوٹل میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔تقریب میں نیوکاسل کی سیاسی کاروباری و سماجی شخصیات اور مساجد کمیٹیوں کے عہدیداران اور کونسلرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر آصف قریشی نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کونسل کے دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اہم ذمہ داری سونپی ہمیشہ کوشش کی ہے کہ برطانیہ میں آباد تارکین وطن کے مسائل کیلئے اپنا کردار ادا کروں اور اس کیلئے اپنی بھرپور کوشش جاری رکھے ہوئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے کمیونٹی حق رائے دہی کا استعمال سوچ سمجھ کر کرے ایسے لوگوں کا انتخاب کرے جن کو عوامی مسائل سے دلچسپی ہو کیونکہ ہم بے شمار مسائل سے دوچار ہیں۔ سابق چیئرمین بیت المال پاکستان راجہ جاوید اقبال، پی ٹی آئی کشمیر ڈیوزبری کے سابق صدر چوہدری محمد فاضل، کونسلر مہربان صدیق، صدرپاکستان میڈیا ایسوسی ایشن یاروحسین، پاکستان کلچرل سوسائٹی کے صدر ممتاز صنم، سابق کونسلر چوہدری سجاول، راجہ پرویز اقبال، ڈاکٹر نوید انور اوار دیگر نے بھی خطاب کیا استقبالیہ تقریب کی صدارت بزرگ عوامی رہنما اور گیٹ سائیڈ مسلم سوسائٹی کے چیئرمین حاجی محمد اسلم نے کی۔ صدر تقریب نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ میں آصف قریشی کے خاندان کو جانتا ہوں آصف قریشی پوری لگن اور ایمانداری سے کمیونٹی کی خدمات میں مصروف عمل ہیں اس موقع پر انٹرنیشنل ایمرجنسی ٹیم کی جانب سے کیک کاٹا گیا اور پاکستان میڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سے خوبصورت گلدستے پیش کئے گئے۔
پیرس فرانس کے شمالی ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ساحلی نگرانوں نے کشتی...