واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 27جون کو ہو گا۔واشنگٹن سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق 81سالہ صدر جو بائیڈن ڈیموکریٹس اور 78ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن کے امیدوار ہیں، آزاد امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو مباحثے میں شامل نہیں کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی چینل پر ہونے والا صدارتی مباحثہ 90منٹ پر مشتمل ہو گا۔مباحثے میں نوٹس لانا ممنوع ہے، سخت الفاظ بولنے کی حد مقرر اور سامعین موجود نہیں ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات اس سال 5 نومبر کو ہوں گے۔
پیرس فرانس کے شمالی ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ساحلی نگرانوں نے کشتی...