دی ہیگ میں جاوید اقبال کھوکھر کی صاحبزادی کی تقریب سالگرہ

25 جون ، 2024

دی ہیگ ( نمائندہ جنگ ) سیاسی سماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر کی چھوٹی صاحبزادی مریم زہرا خوشی جاوید کی چھٹی سالگرہ ان کی رہائش گاہ ایمسٹرڈیم میں منائی گئی ۔تقریب میں سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات کی طرف سے مبارک باد دی گئی جن میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیت چوہدری مشتاق احمد ،سہیل احمد ،سماجی اور ادبی شخصیت سارا احمد ،پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب ،کشمیر پیس فورم کے جنرل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر ،محمد شہباز مرزا ،پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے چیئرمین پیر سید اقرار شاہ ،جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور،ہیڈ آف یوتھ عبدالباسط خان، جاوید بٹ پیارے ،سید زاہد شاہ ،زاہد انصاری ،ڈاکٹر افتخار احمد چٹھا، امداد حسین امداد ، ڈاکٹر محمد احسان الحق ، پیر ڈاکٹر محمد ارشد مصطفیٰ خلیفہ مجاز اجمیر شریف سمیت سیاسی سماجی حلقوں نے مبارک بادی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔