ہیلی فیکس (پ ر) ہیلی فیکس میں مولانا عبدالرزاق مسعود نےاپنے زمانہ امامت و خطابت اوربچوں کی تعلیم کے زمانہ میں ایک پرانی مسجد کی توسیع کی اب وہ بہت ہی شاندار اور خوبصورت مسجد ہے ۔ امام کعبہ نے اس مسجد کا افتتاح کیا تھا۔ مولانا آج کل پاکستان میں ہیں تاہم عرصہ دراز کے بعد وہ چنومیاں ملتان سے برطانیہ آئے ہوئے ہیں۔ مولانا شعیب احمد میرپوری، قاری ذکاء اللہ سلیم، مولانا عبدالھادی العمری، مولانا محمد شیر خان، مولانا حفیظ اللہ خان المدنی، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب اور جماعتی قائدین اور علما نے مولانا عبدالرزاق مسعود کو خوش آمدید کیا۔ اس موقع پرعلما و قائدین نے کہا کہ مولانا مسعود ان کے بیٹے اور بیٹیوں نے توحید و سنت کی نشرواشاعت کے لئے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں وہ ہر وقت اور ہر جگہ توحید و سنت کے کام کو پھولتا اور پھلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
پیرس فرانس کے شمالی ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ساحلی نگرانوں نے کشتی...