ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 56برس میں 10کروڑ سے زیادہ حاجیوں نے مناسک حج ادا کیے۔ ریاض سے سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق حجاج کی تعداد 1390 ہجری میں 10لاکھ 79ہزار 760تھی جبکہ 1399ھ میں پہلی مرتبہ حجاج کی تعداد 20لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ 1399ھ میں 20لاکھ 79ہزار 689افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ 1433ھ میں حاجیوں کی تعداد 30لاکھ رہی۔ سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق 1433ھ واحد سال تھا جس میں 30لاکھ سے زیادہ افراد نے حج ادا کیا۔ سال 1441ھ میں 18 لاکھ 34 ہزار 780 افراد نے حج ادا کیا۔ سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق 1441ھ کے بعد سے کورونا کے برسوں میں تعداد محدود ہوگئی۔سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق 1441ھ میں صرف 10ہزار، 1442ھ میں 58ہزار عازمین حج ادا کرسکے سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق 1443ھ میں عازمین حج کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ 26 ہزار62 ہوئی۔ سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق گزشتہ برس 1444ھ میں کورونا کے بعد پھر تعداد اپنے عروج کو پہنچی اور 18لاکھ 45ہزار 45افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔
پیرس فرانس کے شمالی ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ساحلی نگرانوں نے کشتی...