خلیل جبران کےقاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے

25 جون ، 2024

پیرس (رضا چوہدری) رپورٹرزود آوٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے، رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے مطالبہ کیا کہ اس جرم کے مرتکب افراد کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور صحافیوں کے قتل میں اضافے کے پیش نظر حکام کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ ان کے ساتھیوں کے مطابق خلیل جبران نے ملنے والی دھمکیوں کی اطلاع دی تھی۔ RSF حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ایک مستند تحقیقات کرے اور خلیل جبران کے قتل کے مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ خاص طور پر ان لوگوں کی جنہوں نے اپنی جان کو لاحق خطرات کی اطلاع دی ہے۔خلیل جبران مسلح طالبان گروپس کی شورش کی کوریج کر رہے تھےاور 18 جون کی شام کو گھر جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے انہیں گاڑی سے باہر نکالنے کے بعد گولیاں مار دیں۔