برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب ،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے مقبوضہ کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق رکن، جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے رہنما اور سرکردہ کشمیری حریت پسند مولانا غلام نبی نوشہری کی وفات پر گہرے دکھ اوررنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا نوشہری تحریک آزادی کشمیر کے اولین رہنماؤں میں سے تھے۔ مرحوم نے اپنی ساری زندگی اقامت دین کی جدوجہد اور تحریک ازادی کشمیر کی کامیابی کیلئے صَرف کی۔آخری سانس تک وہ کشمیر کاز سے جڑے رہے، مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا، اپنے تعزیتی پیغام میں تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ مولانا غلام نبی نوشہری کا شمار تحریک آزادی کشمیر کے صف اول کے قائدین میں ہوتا ہے، مرحوم نے تحریک ازادی کشمیر کے سفارتی اور بین الاقوامی محاز پر اپنا بے پناہ کردار ادا کیا، مرحوم پاکستان اور بیرونی دنیامیں تحریک آزادی کشمیر کے سفارتی اور بین الاقوامی محاذ کے سفیرکے طور پر زندگی کی آخری سانس تک مصروف کار رہے ،ان کی زندگی کا ہرلمحہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے وقف تھا ۔مولانانو شہری نے برطانیہ اور یورپ کے متعدد دورے کئے برطانیہ میں تحریک کشمیر برطانیہ کے کام کی ہمیشہ تحسین اور حوصلہ افزائی کی اور سفارتی محاذ پر ہماری ہمیشہ رہنمائی اور سرپرستی کرتے رہے، مرحوم کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے اپنے تعزیتی بیان میں مولانا نوشہری کی وفات کو تحریک ازادی کشمیرکیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم جوانی سے لے کر تادم واپسی کشمیر کاز سے وابستہ رہے اور شب و روز کشمیر کی تحریک کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے ۔
لندن پوسٹ آفس کو مالیاتی چیلنجز کا سامنا، جس کی وجہ سے فرسٹ کلاس اسٹیمپ کی قیمت میں 30پنس اضافہ کرنے کا فیصلہ...
لندن ریسرچرز کا کہنا ہے کہ دل کے دورے، فالج اور حرکت قلب بند ہونےکے سبب اموات سے بچائو کیلئے بلڈ پریشر کی دوا...
لندن فوڈ اسٹینڈرڈز ایجنسی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ Glen کی جعلی ہلاکت خیز ووڈکا سے ہوشیار رہیں۔ انتباہ میں کہا...
لندن سفولک کے علاقے لیسٹن کے ایک69سالہ شہری راڈرک لاج گزشتہ دنوں شادی کے نام پر دھوکہ کھا کر اپنی زندگی بھر کی...
مانچسٹر برطانوی سائنسدانوں کی ایک جدید تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کوویڈ ویکسین جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال...
واشنگٹن امریکہ نے موسم کی درست پیش گوئی کرنے کے لیے 100ملین ڈالرز کا ایک نیا ہائی پرفارمنس کمپیوٹر سسٹم تیار...
واشنگٹنامریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس چوری کیس میں اعتراف جرم کرلیا۔امریکی میڈیا کا کہنا...
لندن لیسسٹر پولیس نے پارک میں 80سالہ شخص کو قتل کرنے کے الزام میں14 سالہ لڑکے کو گرفتار کر کے چارج کردیا ہے۔ اس...