برج ٹاؤن( نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور آسٹریلوی بولرز نے تاریخ رقم کردی۔ٹی 20ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس جورڈن اور آسٹریلیا کے بولر پیٹ کمنز نے ایک ہی دن میں ہیٹ ٹرکس کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ انگلش بولر کرس جورڈن نے 23جون کو برج ٹاؤن میں امریکا کے خلاف ہیٹ ٹرک بنائی۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 4وکٹیں حاصل کیں۔کرس جورڈن نے امریکہ کی اننگز کے 19ویں اوور میں لگاتار تین گیندوں پر علی خان، نوستھُش کنجیگے اور سوربھ نٹوراوالکر کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔ کرس جورڈن ٹی 20انٹرنیشنل میچز میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے انگلش بولر بھی بن گئے۔دوسری جانب 23 جون کو ہی آسٹریلیا کے افغانستان کے خلاف میچ میں بولر پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔ پیٹ کمنز نے میچ کے 18ویں اوور کی آخری بال پر افغان کپتان راشد خان کی وکٹ لی۔ آخری یعنی 20ویں اوور کی پہلی بال پر کریم جنت اور دوسری بال پر گلبدین نائب کو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کی۔پیٹ کمنز نے مسلسل دو میچز میں ہیٹ ٹرک کرنے کا منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ تین روز قبل پیٹ کمنز نے بنگلا دیش کے خلاف بھی ہیٹ ٹرک کی تھی۔
ا ولڈہم پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ فاتح عرب و عجم سیدنا معاویہ بن ابو سفیان...
پیرس میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ...
ویانامسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ...
اوسلوسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے صحافی ناصر اکبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارک باد دی اور...
برازیلیا برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث10سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق...
لندن ایک85سالہ خاتون برینڈا گنتھر عرف لالی پاپ لیڈی 40سال کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوگئیں۔ برینڈا گنتھر عرف...
مانچسٹرانگلینڈ میں ہونیوالے ٹیسٹوں اورنمونہ جات میں پینے والے پانی کے کیمیکلز آلود ہونے کی تصدیق کے بعد...
سیول یوکرین جنگ میں روس کی جانب سے لڑنے والے شمالی کوریا کے تقریباً 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوبی...