آئی ٹی برآمدات 2 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع

29 نومبر ، 2021

اسلام آباد(اے پی پی)آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات رواں مالی سال یعنی22-2021 کے دوران 2 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔ ایک آئی ٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقار الاسلام کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت ، مشین لرننگ ، سٹوریج ڈیٹا سنٹرز ، ورچوئیلائزیشن ، سکیورٹی، کلائوڈ کمپیوٹنگ اور پرسنل فنانس سمیت دیگر مختلف روایتی شعبوں میں کام کیا جارہا ہے ۔