جیمز اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن اتھارٹی کے قیام کی منظوری

29 نومبر ، 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر) حکومت نے جواہرات اور زیورات کی صنعت کی ترقی، ریگولیشن اور فروغ اور جیمز اینڈ جیولری سٹی،ایکسچینج کے قیام کیلئے ʼپاکستان جیمز اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دیدی ہے۔وفاقی کابینہ نے حال ہی میں اس اتھارٹی کیلئے ایکٹ کے مسودے کی منظوری دی تھی جسے اب پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔