10پاکستانی کمپنیوں کو مصرگوشت برآمد کرنیکی اجازت مل گئی

29 نومبر ، 2021

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان کی 10 کمپنیوں کو مصر کو گوشت برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ۔ وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ مصر کے ویٹرنری کورینٹائن کے محکمہ نے اس حوالہ سے ان کمپنیوں کے باقاعدہ آڈٹ کے بعد منظوری دیدی ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق فوجی میٹ لمیٹد، پی کے لائیو سٹاک اینڈ میٹ کمپنی (پرائیوٹ)، ٹاٹا بیسٹ فوڈ لمیٹڈ ، الشہیر کارپوریشن (لمیٹڈ) ، دی آرگینک میٹ کمپنی (پرائیوٹ)، تازج میٹ اینڈ فوڈ ، عابدین انٹرنیشنل ابیٹرز(پرائیوٹ) اور زینتھ ایسوسی ایٹس ان میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گوشت کی قومی برآمدات 3.86 فیصد اضافہ سے گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے75.376 ملین ڈالر کے مقابلہ 78.283 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں۔