بورڈ آف ریونیو 29:ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروالی

29 نومبر ، 2021

لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے لیاقت پور،خان پور ، وہاڑی اور میلسی ایکشن لیتے ہوئے 21کروڑمجموعی مالیت کی 29ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروالی ۔سینئر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کے مطابق میلسی میں 36کینال کا سرکاری سپورٹس گراونڈ بھی واگزار کروا کر متعلقہ تحصیل سپورٹس آفیسر کیسپردکردیا گیا۔