ایف بی آر :بغیرسٹیمپ شدہ چینی کے172تھیلےضبط

29 نومبر ، 2021

ملتان(نمائندہ جنگ)ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ، آئی اینڈ آئی، آئی آر ، حیدرآباد کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک سکواڈنے ٹریک اینڈ ٹریس نظام پرعملداری کو یقینی بنانے کیلئے ٹیکس چوری کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے آپریشن میں گودام سے 172 بغیر سٹیمپ شدہ چینی کے تھیلے ضبط کر لئے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی ، آئی آر ، حیدر آباد کی ٹیم نے کو ٹاور مارکیٹ حیدر آباد میں شوگر ڈیلرز کے 12گوداموںپر چھاپہ مارا اور3 شوگر ملز کی تیار کردہ چینی کے تھیلوں کو چیک کیا۔ان میں سے دو شوگر ملز کے تیار کردہ تھیلوں پر ٹیکس سٹیمپ چسپاں تھے ۔ ایک شوگر ملز کے 172 چینی کے تھیلو ںپر ٹیکس سٹیمپس چسپاں نہیں تھیںجس پر شوگر ملزکیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔