کورونافنڈز کےآڈٹ کی شرط آئی ایم ایف پروگرام کاحصہ ہے، ترجمان وزارت خزانہ

29 نومبر ، 2021

کراچی(ٹی وی رپورٹ)ترجمان وزارت خزانہ نےکہا ہے کہ کورونا فنڈز کےآڈٹ کی شرط آئی ایم ایف پروگرام کاحصہ ہے، کورونا فنڈز کی آڈٹ رپورٹس پر آئی ایم ایف مطمئن ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا فنڈز کے آڈٹ کی شرط اپریل 2022 میں پوری کرنی تھی، کورونا فنڈز آڈٹ رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کی گئیں۔ ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آڈٹ رپورٹس پارلیمنٹ میں پیش کی گئیں، آڈٹ رپورٹ میں تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔، آڈٹ رپورٹ ڈپارٹمنٹل کمیٹی میں بھی ڈسکس کی گئی ہے۔