گوادر(اکبر جندانی/نمائندہ جنگ)گوادر میں ترقی برائے نام ، پینے کاپانی میسر ہے نہ بجلی، پراپرٹی ریٹ گر گئے، اربوں کی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار پریشانی میں مبتلا ،وزیراعظم سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔گوادر میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہونے کے باعث گوادر میں پراپرٹی کے دام گر گئے، گوادر میں ترقی برائے نام رہ گئی،پینے کا صاف پانی میسر ہے نہ بجلی، گوادر اولڈ سٹی کا برُا حال ، مرکزی بازار سے گزرنےتک محال ہوگیا ہے،ایسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کار سرمایہ کاری سے ہچکچانے لگے،ادھر گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پاس اولڈ سٹی کو بنانے کے لئے اربوں روپوں کا فنڈ موجود ہیں لیکن ترقیاتی کام ابھی تک سُست روی کا شکار ہیں ،بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کو اس صورتحال کا علم ہی نہیں،گوادر میں اربوں کی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار پریشانی میں مبتلا ہیں، ان کاکہناہےکہ وزیراعظم کو چاہیے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔
اسلام آبادوفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے 2014 کے تشدد اور انتشار کی ویڈیوز جاری کردیں۔...
کراچی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پیغام...
شیخوپورہ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے...
کراچیتحریک انصاف کے آج شروع ہونے والے لانگ مارچ اور حکومت کی جانب سے لانگ مارچ روکنے کےلئے پکڑدھکڑ جیسے...
کراچی دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظرسندھ حکومت کا صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ ۔سندھ حکومت نے...
کراچی ہائر ایجوکیشن کے شعبے کو پاکستان کی تاریخ کے بدترین بحران کا خدشہ ہے کیونکہ یونیورسٹیز اور ہائر...
واشنگٹن امریکی سفارت خانے نے مخصوص ویزا کیٹگری کے حامل پاکستانی شہریوں کو انٹرویو سے مستثنیٰ قرار دینے کا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسلام...