پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت سے 40افغان شہریوں کی واہگہ بارڈر سے واپسی کیلئے ویزے جاری دیئے

29 نومبر ، 2021

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان نے بھارت میں رکے واہگہ بارڈر کے راستے واپس جانے کے خواہش مند افغان شہریوں کو پاکستانی ویزے دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن دہلی میں ابتدائی طور پر 40افغان شہریوں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کی اجازت ملتے ہی افغان شہری واہگہ کے راستے اپنے وطن روانہ ہو جائیں گےپاکستانی ہائی کمیشن دہلی افغان شہریوں کو حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق فراغ دلانہ انداز میں ویزے جاری کر رہا ہے ان ذرائع کے مطابق دہلی میں افغان سفارتخانے نے 1500 افغان شہریوں کے ویزوں کی درخواست کی ہے ۔