ایف بی آر نے ٹیکس رولز کی خلاف ورزی پر172چینی کے تھیلے ضبط کر لئے

29 نومبر ، 2021

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عملدرآمد کرتے ہوئے پہلا آپریشن کیا اور حیدرآباد میں ایک چینی کے گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے غیر مہر شدہ چینی کے 172تھیلے ضبط کر لئے گئے۔ ایف بی آر کی ٹیم نے ٹاور مارکیٹ حیدرآباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے چینی کے 12گوداموں کو چیک کیا، جہاں چیمبر شوگر ملز کے 172 چینی کے تھیلے گلزار اینڈ کمپنی کی کاروباری حدود میں رکھے ہوئے تھے جن پر ٹیکس سٹیمپ چسپاں نہیں تھے۔ ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم نے سیلز ٹیکس ایکٹ، سیلز ٹیکس جنرل آرڈر اور سیلز ٹیکس رولز کی خلاف ورزی پر 172 چینی کے تھیلے ضبط کر لئے۔