کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے ماں اور بیٹا زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانے کی حدود سن سیٹ بلیوارڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران کار سوار شہری نے ان پر فائرنگ کردی ، ملزمان کی فائرنگ سے وہاں سے گذرنے والی کار سوار خاتون اور ایک لڑکا زخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس حکام کے مطابق کار سوار 22سالہ حاذق ولد اویس اور اس کی والدہ 45 سالہ صائمہ زوجہ اویس کو فوری طور پر کالا پل پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ملزم کو حراست میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم امیر علی نے کار سوار حاذق نامی شہری کو لوٹنے کی کوشش کی تھی جس پر اس نے اپنے لائسنس یافتہ اسلحے سے فائرنگ کردی ، دونوں ماں بیٹا کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ، ماں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اسلام آبادوفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے 2014 کے تشدد اور انتشار کی ویڈیوز جاری کردیں۔...
کراچی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پیغام...
شیخوپورہ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے...
کراچیتحریک انصاف کے آج شروع ہونے والے لانگ مارچ اور حکومت کی جانب سے لانگ مارچ روکنے کےلئے پکڑدھکڑ جیسے...
کراچی دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظرسندھ حکومت کا صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ ۔سندھ حکومت نے...
کراچی ہائر ایجوکیشن کے شعبے کو پاکستان کی تاریخ کے بدترین بحران کا خدشہ ہے کیونکہ یونیورسٹیز اور ہائر...
واشنگٹن امریکی سفارت خانے نے مخصوص ویزا کیٹگری کے حامل پاکستانی شہریوں کو انٹرویو سے مستثنیٰ قرار دینے کا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسلام...