حیدرآباد (بیورو رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ صوبے کا مطالبہ آئینی حق ہے اسے غداری کہنے والے سب سے بڑی غداری کے مرتکب ہیں، جتنا سنجیدگی سے ہم نے حیدرآباد یونیورسٹی کیلئے تین برسوں میں کوشش کی اتنا 30سالوں میں کرتے تو کئی یونیورسٹیاں بن جاتیں۔ وہ حیدرآباد کے مقامی ہال میں اربن گریجویٹ کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر پاکستان میں زمین پر سب سے مضبوط حق ہے تو ان لوگوں کا ہے جو ہندوستان سے ہجرت کرکے یہاں آئے۔ انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کا دور آپ کو انگیج کرنے کا دور تھا، ہم نے پل تعمیر کرلئے لیکن تعلیم پر کچھ نہیں کیا، ٹاؤن کمیٹیاں بنالیں لیکن صوبے کے بارے میں کچھ نہیں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے یہ کہا گیا کہ ایم کیو ایم سے پہلے کراچی اور حیدرآباد میں بڑا سکون تھا‘ خوشحالی تھی، لاہور کے ملکر جتنے دکاندار ٹیکس دیتے ہیں اتنا صرف ایک لیاقت آباد کا لوئر مڈل کلاس ٹیکس دیتا ہے، آپکا شہر کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے، جو چیز بناتا ہے اس کو پتہ بھی ہے کہ ٹھیک کیسے کرنا ہے آپ کے بغیر اس وطن کا گزارا نہیں آپ بنانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1992ء کے آپریشن میں ہمیں پتہ چلا کہ ہمارے ٹارچر سیل بھی ہیں، خود میرے کمرے سے ٹارچر سیل نکلا تھا، کراچی میں آپریشن اسلئے ہوا کہ وہاں ترقی تھی، امن تھا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کا قصور یہ تھا کہ اس نے ایوان میں غریب و متوسط طبقے کے لوگوں کو جاگیرداروں کیخلاف بھیجا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ جو موجودہ صورتحال ہے اسکو مد نظر رکھتے ہوئے گریجویٹ فورم کو فعال کرنے کی بہت ضرورت ہے۔
اسلام آبادوفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے 2014 کے تشدد اور انتشار کی ویڈیوز جاری کردیں۔...
کراچی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پیغام...
شیخوپورہ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے...
کراچیتحریک انصاف کے آج شروع ہونے والے لانگ مارچ اور حکومت کی جانب سے لانگ مارچ روکنے کےلئے پکڑدھکڑ جیسے...
کراچی دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظرسندھ حکومت کا صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ ۔سندھ حکومت نے...
کراچی ہائر ایجوکیشن کے شعبے کو پاکستان کی تاریخ کے بدترین بحران کا خدشہ ہے کیونکہ یونیورسٹیز اور ہائر...
واشنگٹن امریکی سفارت خانے نے مخصوص ویزا کیٹگری کے حامل پاکستانی شہریوں کو انٹرویو سے مستثنیٰ قرار دینے کا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسلام...