نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی حکومت امریکی کمپنی سربراہ ایلون مسک کے پیچھے پڑ گئی اور اب انٹرنیٹ کمپنی اسٹار لنک کو کام سے روکا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی اسٹارلنک کمپنی کو بھارت میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کیلئے ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ سے باضابطہ لائسنس لینے کا کہا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے جمعے کو کہا ہے کہ اسٹارلنک کے پاس بھارت میں اپنی انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے لائسنس نہیں ہے۔بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو بھی یہ ہدایت کی ہے کہ وہ سٹارلنک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کو سبسکرائب نہ کریں کیونکہ ایلون مسک کی کمپنی نے ڈیپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) سے ان سروسز کے لیے لائسنس حاصل نہیں کیا ہے۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ سٹارلنک نے انڈیا میں اپنی انٹرنیٹ سروسز کے لیے بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ سٹارلنک کی ویب سائٹ سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ صارفین اس سروس کو بھارت کے علاقے میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
اسلام آبادوفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے 2014 کے تشدد اور انتشار کی ویڈیوز جاری کردیں۔...
کراچی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پیغام...
شیخوپورہ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے...
کراچیتحریک انصاف کے آج شروع ہونے والے لانگ مارچ اور حکومت کی جانب سے لانگ مارچ روکنے کےلئے پکڑدھکڑ جیسے...
کراچی دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظرسندھ حکومت کا صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ ۔سندھ حکومت نے...
کراچی ہائر ایجوکیشن کے شعبے کو پاکستان کی تاریخ کے بدترین بحران کا خدشہ ہے کیونکہ یونیورسٹیز اور ہائر...
واشنگٹن امریکی سفارت خانے نے مخصوص ویزا کیٹگری کے حامل پاکستانی شہریوں کو انٹرویو سے مستثنیٰ قرار دینے کا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسلام...