اومیکرون کا خوف،برطانیہ نے جی سیون کے وزراء صحت کا اجلاس طلب کرلیا

29 نومبر ، 2021

لندن (اے ایف پی) برطانیہ نے دنیا کے 7 ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم کا ہنگامی اجلاس پیر کے روز طلب کرلیا، اجلاس میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے بحران پر بحث ہوگی، کئی یورپی ممالک اومیکرون کے نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کرچکے ہیں۔ برطانیہ اس وقت جی سیون ممالک کی صدارت کررہا ہے۔ برطانوی وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کی زیر صدارت جی سیون کے وزراء صحت کا اجلاس پیر کے روز ہوگا جس میں اومیکرون کے بعد بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔