کورونا کی نئی قسم کا پھیلائو، مشرق وسطیٰ کی اسٹاک مارکیٹس بھی گر گئیں

29 نومبر ، 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے پھیلاو کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کی طرح مشرق وسطیٰ کی اسٹاک مارکیٹس بھی گر گئیں ، جمعے کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 12فیصد کمی کا اثر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے اسٹاکس پر بھی پڑا ، دبئی میں اسٹاک مارکیٹ سب سے زیادہ گراوٹ کا شکار رہی ، دبئی بینچ مارک 5.2فیصد تک گر ی جو مارچ 2020کے بعد سےبڑی کمی ہے، سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں 4.2فیصد کمی واقع ہوئی جو اکتوبر 2020کے بعد سے بڑی کمی ہے ، اسرائیل، مصر ، اردن ، کویت ، قطر اور ابوظہبی کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی کمی کا رحجان رہا۔