بھارت، انتہا پسندوں کی دھمکیاں مسلمان کامیڈین کے 12شوز منسوخ

29 نومبر ، 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں انتہا پسند ہندوئوں نے معروف کامیڈین منور فاروقی پر روزگار کے دروازے بند کر دیے۔ دو ماہ کے دوران دھمکیاں دے کر منور فاروقی کے 12 شوز منسوخ کروادیے۔ بنگلور میں ان کے شو سے پہلے بھارتی پولیس نے بھی ہاتھ جوڑ لیے اور منتظمین سے کہا کہ شو نہ کریں۔ ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ کامیڈین منور فاروقی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ نفرت جیت گئی اور آرٹسٹ ہار گیا۔