لاہور(کرائم رپورٹر) مغلپورہ شالیمار لنک روڈ میں پتنگ کی ڈور سے سینما ملازم کی شہ رگ کٹ گئی۔ اسد مشتاق کالونی کا رہاشی اور گلبرگ میں ایک سینما میں کام کرتا تھا ،ہفتہ کی رات تقریبا اڑھأئی بجے وہ واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ جب وہ شالیمار لنک روڈ پہنچا تو کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے اسکی شاہ رگ کٹ گئی اور وہ موٹر سائیکل سے نیچے گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش ورثاء کے حوالے کر دی ، ڈی آئی جی اپریشنز احسن یونس نے ایس ایچ او مغلپورہ سعید انور کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کابھی اظہار کیاہے۔وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ۔ آئی جی پنجاب نے راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانولہ سمیت بڑے شہروں میں پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا ہے۔آئی جی پنجاب لاہور کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر فیلڈ افسران کے ساتھ سپروائزری افسران کو بھی جواب دینا ہو گا۔
اسلام آبادوفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے 2014 کے تشدد اور انتشار کی ویڈیوز جاری کردیں۔...
کراچی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پیغام...
شیخوپورہ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے...
کراچیتحریک انصاف کے آج شروع ہونے والے لانگ مارچ اور حکومت کی جانب سے لانگ مارچ روکنے کےلئے پکڑدھکڑ جیسے...
کراچی دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظرسندھ حکومت کا صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ ۔سندھ حکومت نے...
کراچی ہائر ایجوکیشن کے شعبے کو پاکستان کی تاریخ کے بدترین بحران کا خدشہ ہے کیونکہ یونیورسٹیز اور ہائر...
واشنگٹن امریکی سفارت خانے نے مخصوص ویزا کیٹگری کے حامل پاکستانی شہریوں کو انٹرویو سے مستثنیٰ قرار دینے کا...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسلام...