اسلام آباد (نمائندہ جنگ/جنگ نیوز) امریکہ میں مختلف سفارتی ذمہ داریوں پر تعینات 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ سے نکال دیا گیا ہے اور وہ 30 جنوری کو امریکہ سے روانہ ہوجائیں گے۔ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے‘ روسی سفیر اناتولی انتونوف کا انٹرویو‘ ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے غیر سفارتی ویزوں کی کارروائی روک دی ،روس میں امریکی مشن کا عملہ 2017 کے اوائل میں 1200تھا جو یکے بعد دیگرے بے دخلیوں اور پابندیوں کی وجہ سے کم ہو کر 120رہ گیا، تفصیلات کے مطابق روسی سفیر اناتولی انتونوف نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے سفارت کاروں کو نکالا جا رہا ہے۔ میرے ساتھیوں کا ایک بڑا گروپ (27افراد) اپنے اہل خانہ کے ساتھ 30 جنوری کو ہمیں چھوڑ دے گا۔ ہمیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے روس نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ اس کے 100 سے زائد سفارت کاروں کو خاندانوں سمیت 2016 میں اس وقت امریکہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوئے تھے۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق 29 اکتوبر تک تقریباً 200 روسی سفارت کار امریکہ میں اپنی ملازمتوں پر تھے، جن میں اقوام متحدہ میں روسی مشن کا عملہ بھی شامل تھا۔ امریکی حکومت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ روس میں امریکی مشن کا عملہ 2017 کے اوائل میں 1200 تھا جو یکے بعد دیگرے بے دخلیوں اور پابندیوں کی وجہ سے کم ہو کر 120 رہ گیا اور سفارت خانے میں نگران کی موجودگی کے علاوہ کسی بھی چیز کو جاری رکھنا مشکل تھا۔ دوسری جانب ماسکو میں امریکی سفارت خانے نے اس سال غیر سفارتی ویزوں کی کارروائی روک دی اور روسیوں کو ’بے گھر شہریوں‘ کی فہرست میں شامل کیا جو دیگر ممالک میں ویزے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
کراچی شہر میں مختلف حادثات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے،مختلف علاقوں سے 5افراد کی لاشیں ملیں۔تفصیلات کے مطابق...
کراچی چینی انجینئرزپر حملہ بیرونی سرمایہ کاری روکنے کی گھناؤنی سازش ہے،ہر ادارہ اپنی حد میں رہ کر کام کرے...
راولپنڈی اڈیالہ جیل حکام نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے...
لاہور پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کی اپنے حقیقی والد امام ربانی سے ملاقات ہوگئی۔صاحبہ نے...
کراچیاسرائیلی پارلیمان کے ایک پریس بیان کے مطابق،اسرائیلی پارلیمنٹ کی آئین، قانون اور انصاف کمیٹی نے یوتھ...
کراچی یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ روس مئی کے آخر یا جون میں بڑے آپریشن کی تیاریاں کر...
لاہوررواں مالی سال کے ابتدائی 8ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی میں...
اسلام آباد شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر 13نئی چیک پوسٹوںکے قیام اور جدید ویڈیو سسٹم کی تنصیب کے ذریعے...