اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاک بحریہ کے جہاز دہشت، ایس وی بحر مساح اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز ہنگول نے بحرین اور عمان کا دورہ کیا، بحرین آمد پر پاک بحریہ کے جہازوں کا استقبال بحرین میں پاکستان کے اعلیٰ حکام نے کیا،مشن کمانڈر کی کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ بحرین نیول فورسزاورعمان رائل نیوی کےافسران سے ملاقاتیں ،مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ چیف آف بحرین نیول فورسز ریئر ایڈمرل محمد یوسف محمد، ڈپٹی کمانڈر رائل بحرین کوسٹ گارڈ کموڈور جاسم محمد الغاتم، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز امریکی بحریہ وائس ایڈمرل بریڈ کوپر اور ڈپٹی کمانڈر سی ایم ایف کموڈور ایڈورڈ اہلگرین سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور میری ٹائم ڈومین میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف شعبوں میں مزید تعاون کی توثیق کی گئی، بندرگاہ کے دورہ کی تکمیل پر، پی این جہازوں نے رائل بحرین نیوی کے جہاز RBNS AL AREEN کیساتھ دو طرفہ مشقیں کیں جس کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانا ہے۔قبل ازیں پاک بحریہ کے جہازوں نے عمان کی بندرگاہ سلطان قابوس کا دورہ کیا، بندرگاہ پہنچنے پر عمان میں پاکستان کے دفاعی اتاشی اور عمان کی رائل نیوی کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا، بندرگاہ پر قیام کے دوران پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے دفاعی اتاشی اور دورہ کرنیوالے جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ رائل نیوی آف عمان کے ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اینڈ پلانز کیپٹن جاسم محمد البلوشی سے ملاقات ےکی۔
کراچی کراچی کے صنعت کاروں نےکہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کرنا انتہائی تباہ کن ثابت...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے 18 ارکان کو مختلف وزارتوں کےپارلیمانی سیکریٹریز مقرر کیا...
کراچی ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول کی پیش کش کا مثبت...
اسلام آباد FBR کا کہنا ہے کہ اضافی FED کا اطلاق کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس بین الاقوامی فضائی ٹکٹس پر ہوگا۔ فیڈرل...
لندن والد کیساتھ خوشی و مرضی سے رہ رہے ہیں، صوفیہ کی بیٹیوں کا موقف؛ جڑواں بہنوں نے مرضی کیخلاف رکھنے کے والدہ...
کراچی دس پاکستانی نوجوانوں نے ڈیانا ایوارڈز 2022 جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ڈیانا ایوارڈ 9 سے 25 سال کی...
کراچی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صوبہ سندھ میں ساڑھے 6سو سے زائدمخدوش عمارتیں خطرناک وناقابل استعمال...
تہران ایران 6اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ،جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں،جنوبی...