ٹنڈو غلام علی، کراچی سے چھینی گئی کار پولیس نے رہزن سمیت پکڑلی

29 نومبر ، 2021

ٹنڈوغلام علی (نامہ نگار) مقامی تھانہ کے ایس ایچ او عاشق علی نےخفیہ اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ حاجی میر خان زرداری روڈ کے قریب ناکہ بندی کرکے گائوں یار محمد منگریو کے قریب کراچی کے علاقے ملیر سے چھینی جانے والی کار AUY027 کو سہیل سہتو نامی شخص سمیت پکڑ کر تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص سانگھڑ کا مکین بتایا جاتا ہےجس کا تعلق کار چھیننے والے بین الصوبائی گروہ سے ہے ۔ اسکے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے اور ملوث گروہ کے دیگر کارندوں کو عنقریب پکڑ کر قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔