خاتون سے جیل میں بدسلوکی آسٹریلوی حکومت کیخلاف مقدمہ درج

29 نومبر ، 2021

کینبرا (جنگ نیوز )آسٹریلیا کی آبائی نسل سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کینبرا کی جیل میں ریمانڈ کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آسٹریلین کیپٹل ٹیریٹری (اے سی ٹی) حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ خاتون کو پولیس نے دیگر مرد قیدیوں کے سامنے بدسلوکی کا نشانہ بنایا اور جسم میں پیس میکر بھی نصب کردیا۔ نام ظاہر نہ کرنے والی 37سالہ مقامی ’نگوناوال‘ خاتون جن کو مبینہ طور پر جنسی حملے کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔