مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں ملیں

29 نومبر ، 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر سے 3 افراد کی لاشیں ملیں ۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود گٹر باغیچہ کے قریب سے ایک شخص لاش ملی ،متوفی کی عمر 30سے 40کے سال کے درمیان ہے، پولیس نے متوفی کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی فوری شاخت اور وجہ موت کا فوری تعین نہیں ہوسکا ، کینٹ اسٹیشن نزد ایمپائیر ہوٹل کے قریب 25سالہ نامعلوم شخص کی لاش پولیس نے ایمبولینس میں جناح اسپتال پہنچائی، پولیس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ متوفی نشے کا عادی تھا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کر دی ۔قائد آباد پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی جیسے پولیس نے ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق متوفی فوری شناخت نہیں ہوسکی اسکی عمر تیس سے پیتس سال کے درمیان ہے ، ڈاکٹروں نے فوی طورپر وجہ موت کا نہیں بتائی ،میڈیکل رپورٹس کے بعدوجہ سامنے آسکے گی ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کرادی ۔