کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے تقریباً 42؍ دولت مشترکہ رکن ریاستوں میں 2005ء سے 685؍ ارب پائونڈز کی سرمایہ کاری کی ہے جو اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ چین عالمی سطح پر اپنی طاقت میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، خارجہ پالیسی کے ماہرین نے برطانیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ جس وقت چین کیریبین جزائر کی طرف اپنا اثر رسوخ بڑھا رہا تھا اور کمزور کامن ویلتھ ریاستوں کو اپنے غلبے میں لا رہا تھا اس وقت برطانیہ سکون سے سو رہا تھا۔ یاد رہے کہ کامن ویلتھ یا دولت مشترکہ ایسے 54 ممالک کا گروپ ہے جو برطانوی سلطنت کی سابق کالونیاں تھیں۔ سب سے حیران کن صورتحال یہ ہے کہ چائنیز سرمایہ کاروں نے چھوٹے اور غریب ممالک ہی نہیں بلکہ دولت مشترکہ کے آقا سمجھے جانے والے ملک برطانیہ میں بھی بڑے پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور اب تک مختلف عمارتوں، انفرا اسٹرکچرز، نجی اسکولوں، کاروبار وغیرہ میں مجموعی طور پر 134؍ ارب برطانوی پائونڈز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اب چائنیز اور ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں کے اہم ترین برطانوی انفرا اسٹرکچر جیسا کہ ٹیمز واٹر، ہیتھرو ایئرپورٹ، یوکے پاور نیٹ ورکس وغیرہ میں شیئرز ہیں۔ اس کے علاوہ برطانوی اسٹاک ایکسچینج (ایف ٹی ایس ای) کی کمپنیوں میں بھی 57؍ ارب پائونڈز کی سرمایہ کاری بھی چین نے کی ہے۔ تھیٹفرڈ گرامر اسکول، برنمتھ کالجیٹ کالج اُن بڑے نجی کالجز میں شامل ہیں جہاں چین نے دس ارب پائونڈز کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ باربیڈوس اور جمیکا جیسے غریب ممالک میں اتنی بھاری رقوم کی سرمایہ کاری کرکے چین انہیں قرضوں میں جکڑ کر ان ممالک میں پالیسی سازی کی باگ ڈور اپنے کنٹرول میں لانا چاہتا ہے جبکہ ان ممالک کی جانب سے قرضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں وہ ملک اپنے اہم ترین اثاثے، جنہیں سیکورٹی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے، چین کے حوالے کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ ایسے اثاثہ جات میں بندرگاہیں اور آبی گزر گاہیں شامل ہیں۔
اسلام آباد پیٹرولیم ڈویژن نے ایف بی آر اور وزارت داخلہ سے ایران سے اسمگل شدہ پی او ایل مصنوعات کی بڑھتی...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا۔ اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے...
کراچی برصغیر کی فلموں کے ناموں میں شامل ’’مسٹر‘‘ کامیابی کی ضمانت بن گیا، سپر اسٹار امیتابھ بچن کی مسٹر...
لاہور پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سزائے موت، عمر قید اور 5سال سے زائد قید کی سزا پانے والوں کو ان کے آبائی...
کراچیپاکستان اسٹاک ایکسچینج، منافع کی خاطر فروخت بڑھنے سے مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعد منفی رحجان رہا، کے...
کراچیانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے تک بڑھ گئی اوپن مارکیٹ میں 18 پیسے تک کم ہو گئی،یوروکی قیمت میں 29پیسے تک...
کراچی سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2320...
کراچی اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری...