فیصل آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثناءاللہ نے کہاہے کہ ثاقب نثارسمیت ریٹائرڈججزکے آڈیواوربیان حلفی منظرعام پرآنے کے بعدمیاں نوازشریف اورمریم نوازکے خلاف بنائے گئے کیسزاورفیصلوں کی کوئی قانونی اوراخلاقی حیثیت نہیں رہی،شمیم راناکا بیان حلفی اورثاقب نثارکی آڈیوکو عدالتی نظام میں نظراندازنہیں کیاجاسکتا ۔توقع ہے کہ بہت جلدباپ بیٹی سرخروہوں گے ۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ عمران خان کے لئے میاں نوازشریف کوجگہ دلانے والے اب بے نقاب بھی اور رسوابھی ہورہے ہیں جبکہ میاں نوازشریف حکومت سے باہررہ کربھی عوام کے دلوں میں موجوداوراُن کی عزت میں اضافہ ہواہے۔ ”بابارحمتے“ نے عدلیہ کے وقارکومجروح اورآئین کوداغدارکردیاہے۔شمیم راناکے بیان حلفی اورثاقب نثارکی آڈیو100فیصد درست قراردی گئی ہیں اُنہیں عدالتی نظام میں نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔ ثاقب نثارسمیت جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں اُنہیں طلب کرکے منظرعام لانے کی ضرورت ہے۔ اس سے عدلیہ کے متعلق اُٹھنے والے سوالات منطقی انجام کوپہنچ سکتے ہیں آئندہ اس قسم کے سوالات بھی پیدانہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عدلیہ سے متعلق کوئی منفی بات نہیں کی اس کے باوجودکردارسامنے آنے کی وجہ سے وزیراعظم سمیت وزرااورترجمان آڈیواوربیان حلفی کوعدلیہ سے منسوب کررہے ہیں ۔ اسلام آبادہائی کورٹ سے توہین عدالت کی مستردکی گئی درخواست حکومت کے منہ پرطمانچہ ہے۔جمہوریت ،آئین کی نفی اوراداروں کوبدنام کرنے والے ’ ’بابارحمتے“ سمیت سب بے نقاب ہوچکے ہیں۔ ویڈیو، آڈیو اور بیان حلفی کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ پلاننگ کے تحت ملک قوم اور نتظام کے خلاف سازش کی گئی۔ فوادچوہدری جیسے دیگرحکومت کی بجائے ثاقب نثارکی ترجمانی کرکے ثابت کررہے ہیں کہ دال میں کچھ کالانہیںبلکہ پوری دال ہی کالی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن ہے عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سیاسی طورپردفن ہوگی اوراُسے اُمیدوارنہیں ملیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے دباؤکے بعدآڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں انکشاف کے بعد احتساب کے نام پرحکومت اورسیاست کرنے والوں کا کوروناکے نام پرملنے والے فنڈسے40ارب روپے کاسکینڈل منظرعام پرآچکاہے جبکہ اس سے قبل بھی اربوں روپے کی کرپشن کے ریکارڈموجودہیں ۔ یقیناً نیب حکمرانوں کااحتساب نہیں کرے گا تاہم وقت آنے پراحتساب بھی ہوگااورحساب بھی۔اُنہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے آنے والامنی بجٹ ملک اورقوم کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔غریب عوام کو سواتین سال میں مہنگائی سے زندہ درگورکردیاگیا ہے اب منی بجٹ میں پٹرول،بجلی،گیس،آٹاچینی گھی اورروزمرہ کی تمام اشیاغریب عوام کی پہنچ سے دورہوجائیں گی۔
کراچی کراچی کے صنعت کاروں نےکہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کرنا انتہائی تباہ کن ثابت...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے 18 ارکان کو مختلف وزارتوں کےپارلیمانی سیکریٹریز مقرر کیا...
کراچی ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول کی پیش کش کا مثبت...
اسلام آباد FBR کا کہنا ہے کہ اضافی FED کا اطلاق کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس بین الاقوامی فضائی ٹکٹس پر ہوگا۔ فیڈرل...
لندن والد کیساتھ خوشی و مرضی سے رہ رہے ہیں، صوفیہ کی بیٹیوں کا موقف؛ جڑواں بہنوں نے مرضی کیخلاف رکھنے کے والدہ...
کراچی دس پاکستانی نوجوانوں نے ڈیانا ایوارڈز 2022 جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ڈیانا ایوارڈ 9 سے 25 سال کی...
کراچی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صوبہ سندھ میں ساڑھے 6سو سے زائدمخدوش عمارتیں خطرناک وناقابل استعمال...
تہران ایران 6اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ،جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں،جنوبی...