کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نےسندھ کا نیا بلدیاتی نظام اور سیاست ایک ساتھ نہیں چلے گی،نیا بلدیاتی نظام پیپلز پارٹی کی اہالیان کراچی کی نسل کشی کی بدترین سازش ہے،نئے بلدیاتی نظام کو پی ایس پی مسترد کرتی ہے اور ہر سطح پر اسکے خلاف شدید مزاحمت کرے گی، نیا بلدیاتی نظام جمہوری تاریخ پر بدنما داغ ہے جس سے سندھ میں شدید بے چینی اور کراچی میں بدامنی پھیلنے کا خدشہ ہے۔سندھ حکومت کے منظور شدہ نئے بلدیاتی نظام کے تناظر میں پاک سر زمین پارٹی سنیٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل اور کراچی بھر کے پی ایس پی کے ذمہ داران کا ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اور اسکا دارالخلافہ کراچی پیپلز پارٹی کی جمہوری دہشت گردی کا شکار ہے۔ بلدیاتی حکومتوں کا قانون جس بھونڈے طریقے سے منظور کرایا گیا ہے وہ دنیا کی جمہوری تاریخ پر ایک بدنما دھبہ ہے۔ آمدنی پیدا کرنیوالے جن اداروں کو کے ایم سی نے بنایا تھا ان سب کو سندھ حکومت نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس عمل سے کراچی کے شہریوں پر شب خون مارا گیا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی آج پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت کیخلاف اعلان جہاد کرتی ہے۔ ان حکمرانوں کو شرافت کی زبان سمجھ نہیں آتی۔ ہم نے شہر کو را کے تسلط سے اس لئے آزاد نہیں کرایا کہ اسے آصف زرداری کی جاگیر بنا دیا جائے۔ پینے کا پانی، تعلیم، سڑکیں، عوام کو کچھ میسر نہیں۔پیپلز پارٹی کل کے دہشتگرد آج بنا رہی ہے ریاست اسے آج ہی روکے، ہم پیپلز پارٹی کے ظلم اور تعصب کے خلاف اب رکنے والے نہیں ہیں، ہم ریاست کے وفادار ہیں حکومت کے نہیں۔
کراچی کراچی کے صنعت کاروں نےکہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کرنا انتہائی تباہ کن ثابت...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے 18 ارکان کو مختلف وزارتوں کےپارلیمانی سیکریٹریز مقرر کیا...
کراچی ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول کی پیش کش کا مثبت...
اسلام آباد FBR کا کہنا ہے کہ اضافی FED کا اطلاق کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس بین الاقوامی فضائی ٹکٹس پر ہوگا۔ فیڈرل...
لندن والد کیساتھ خوشی و مرضی سے رہ رہے ہیں، صوفیہ کی بیٹیوں کا موقف؛ جڑواں بہنوں نے مرضی کیخلاف رکھنے کے والدہ...
کراچی دس پاکستانی نوجوانوں نے ڈیانا ایوارڈز 2022 جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ڈیانا ایوارڈ 9 سے 25 سال کی...
کراچی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صوبہ سندھ میں ساڑھے 6سو سے زائدمخدوش عمارتیں خطرناک وناقابل استعمال...
تہران ایران 6اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ،جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں،جنوبی...